Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

پاکستانی پاسپورٹ ،رینکنگ میں 20 درجے کی شاندار بہتری!

اسلام آباد (اوصاف نیوز) قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور یہ اب دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل ہو چکا ہے۔

وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے یہ بات قومی اسمبلی میں سوالات کے دوران کی، اور ہینلی پاسپورٹ انڈیکس 2025 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ نے 20 درجے بہتری حاصل کی ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مزید بتایا کہ پاکستان نے 50 ممالک کے ساتھ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے حامل افراد کے لیے ویزا استثنیٰ معاہدے کیے ہیں، جس کے باعث پاسپورٹ کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، اور اس حوالے سے حکومت کی پالیسیوں کا واضح اثر نظر آ رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر نے یہ بھی بتایا کہ تمام جعلی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز اور پاسپورٹس کو منسوخ کر دیا جائے گا۔

اسی دوران، قومی اسمبلی میں ایک اور سوال کے جواب میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ اسلام آباد میں آئندہ ماہ کے آخر تک 30 مقامات پر عوامی مفت انٹرنیٹ سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیر نے کہا کہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے تعاون سے ان 30 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں عوام کو مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہو گی۔
مزید پڑھیں:
300 مسافروں کے ساتھ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پر غیر متوقع حادثہ

یہ بھی پڑھیں