Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نئی مشکل میں پھنس گئے

پشاور (اوصاف نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نیشنل سائبر کرائم ایویسٹی گیشن ایجنسی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج مقدمے میں سہیل آفریدی پر ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز اور جھوٹے بیانات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا الزام ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ویڈیوز میں ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اڈیالہ جیل کے باہر ریاستی اداروں کے خلاف میڈیا ٹاک کی، پی ٹی آئی کے سرکاری پیچ سے بھی ریاستی اداروں کے خلاف یہ ویڈیو پھیلائی گئی۔
مزید پڑھیں:
گلگت بلتستان کی حکومت ختم!نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا ؟جانیے

یہ بھی پڑھیں