Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

حکومت کی نئی کارروائی! کالعدم مذہبی جماعت پر بڑا فیصلہ سامنےآگیا

لاہور( اوصاف نیوز)‌پنجاب حکومت نے کالعدم مذہبی جماعت کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں مذہبی جماعت کے نام پر تمام جائیدادوں اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کر کے 15 نومبر تک محکمہ داخلہ کو رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ چیئرمین سب کیبنٹ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری کوآپریٹوز اور دیگر متعلقہ محکموں کو باضابطہ ہدایات جاری کیں۔

واضح رہے کہ مذہبی جماعت کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا تھا جس کے بعد اب اس کے تمام مالی اور غیر مالی اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:کراچی :لائٹ ہاؤس میں آگ، پتھارے راکھ بن گئے! تاجروں کی چیخ و پکار

یہ بھی پڑھیں