اسلام آباد (اوصاف نیوز) 27ویں ترمیم سمیت تازہ ترین آئین پاکستان کوڈ ایپ اور ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے آئین کی فوری اپ ڈیٹ مکمل کر لی ہے اور 27ویں آئینی ترمیم کے آئین پاکستان کا باضابطہ حصہ بننے کے بعد ترمیم شدہ آئین پاکستان کو آن لائن شائع کر دیا گیا ہے۔
27ویں ترمیم کے بعد اپ ڈیٹ شدہ آئین پاکستان کوڈ ایپ اور ویب سائٹ پر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ترمیم شدہ آئین کی پی ڈی ایف بھی اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔
وزارت قانون کے اس اقدام کے بعد آئین کی تازہ ترین اپ ڈیٹ عوام کی رسائی کے لیے آن لائن دستیاب ہے۔
واضح رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ اور قومی اسمبلی نے دو تہائی اکثریت سے منظوری دی تھی۔ گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے ترمیم شدہ آئین پر دستخط کیے جس کے بعد 27ویں ترمیم آئین پاکستان کا باضابطہ حصہ بن گئی ہے۔
مزید پڑھیں:یوٹیوب اسٹار شام ادریس اور ان کی اہلیہ سحر کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش




