فیصل آباد (سٹی رپورٹر)جانوروں کی آلائشوں سے غیر معیاری اور مضر صحت تیل تیار کرنے والے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک نجی یونٹ کو چیک کیا، جہاں مبینہ طور پر جانوروں کی آلائشوں سے غیر معیاری تیل تیار کر کے مارکیٹ میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے غیر قانونی یونٹ چلانے والے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
مزید پڑھیں:رجب بٹ اور سامعہ حجاب کی نا مناسب گفتگو وائرل



