لندن (اوصاف نیوز) انگلینڈ کے سابق مڈل آرڈر بلے باز رابن اسمتھ 62 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
رابن اسمتھ نے 62 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور 1992 کے ورلڈ کپ کی ٹیم کا حصہ بھی رہے۔
انگلینڈ کے سابق مڈل آرڈر بلے باز رابن اسمتھ نے 62 ٹیسٹ میں 4236 رنز بنائے اور 1987 سے 2003 تک ہیمپشائر کاؤنٹی سے وابستہ رہے۔کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد رابن اسمتھ آسٹریلیا چلے گئے۔
رابن اسمتھ کافی عرصے سے شراب نوشی اور دماغی خرابی کے باعث زیر علاج تھے تاہم ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ رابن اسمتھ کا انتقال گھر پر ہی ہوا۔
رابن اسمتھ کا شمار انگلینڈ کے جارحانہ بلے بازوں میں ہوتا تھا اور وہ اپنے پسندیدہ شارٹ اسکوائر کٹ کے لیے مشہور تھے۔
مزید پڑھیں:عمران خان سے دوبارہ ملاقات نہ ہونے کی صورت پر احتجاج کا عندیہ دے دیا: سینیٹر علی ظفر
