Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

فورچیونر کی قیمتوں میں 25لاکھ کی بڑی کمی

(اوصاف نیوز)معروف کمپنی ٹویوٹا پاکستان نے 35 سال مکمل ہونے پر فورچیونر کی قیمتوں میں خصوصی کمی کا اعلان کر دیا۔

ٹویوٹا پاکستان نے محدود مدت کے لیے خصوصی پروموشنل آفر متعارف کرا دی ہے جس کے تحت صارفین اب یہ مقبول ایس یو وی کم قیمت پر خرید سکتے ہیں۔

آفر کے مطابق:

فورچیونر G کی نئی قیمت 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 1 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے تھی۔

فورچیونر V اب 1 کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے تھی۔

یعنی دونوں ویریئنٹس کی قیمت میں 25 لاکھ روپے سے زائد کمی کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ رعایتی قیمتیں محدود اسٹاک کے لیے ہیں اور آفر مخصوص مدت تک ہی جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں:کویت میں 6سرکاری تعطیلات کا اعلان

یہ بھی پڑھیں