اسلام آباد (اوصاف نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وفاقی دارالحکومت میں 68 مقامات کے رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کے لیے نئی ویلیوایشن ریٹس جاری کر دی ہیں۔
اس اقدام کا مقصد اسلام آباد میں جائیداد کے لین دین میں شفافیت کو فروغ دینا اور ٹیکس آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔ایف بی آر کے مطابق نئی ویلیوایشن ریٹس کے اطلاق کے بعد اسلام آباد کے مختلف رہائشی، تجارتی اور دیہی علاقوں میں غیر منقولہ جائیداد کی فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین نئی شرحوں کے مطابق کیا جائے گا۔
اس سے جائیداد کی خرید و فروخت، کیپیٹل گین ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی ردوبدل ہوگا۔رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز، سرمایہ کاروں، خریداروں اور فروخت کنندگان کو نئی ویلیوایشن ٹیبلز کے مطابق قانونی ضابطوں اور ٹیکس قوانین کی مکمل پابندی کرنا ہوگی۔ایف بی آر ایس آر او 2390 کے مطابق مہنگے ترین علاقوں میں فی مربع گز نئی ویلیوایشن درج ذیل ہے
:ای 7 میں 6 لاکھ روپےایف 7 اور ایف 6 میں 5 لاکھ روپےایف 8 میں 4 لاکھ 50 ہزار روپےایف 10 اور 11، جی 6 میں 3 لاکھ 50 ہزار روپےڈی 12 اور آئی 8 میں 2 لاکھ 50 ہزار روپےای 11، جی 8 اور جی 9 میں 1 لاکھ 80 ہزار روپےجی 10 میں 1 لاکھ 60 ہزار روپےجی 7 میں 1 لاکھ 40 ہزار روپےسی 14 میں 1 لاکھ روپے سے زائدچک شہزاد میں ایک کنال فارم کی زیادہ سے زیادہ قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ روپے، آرچرڈ سکیم میں 1 کروڑ 40 لاکھ روپے، گلبرگ گرین میں 1 کروڑ 75 لاکھ 50 ہزار روپے اور آئی 9 و 10 کے انڈسٹریل ایریا میں فی کنال 1 کروڑ 80 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
کمرشل اوپن پلاٹ کی زیادہ سے زیادہ فی مربع گز ویلیوایشن ڈی 12 اور ای 11 میں 10 لاکھ، ای 7، ایف 6، ایف 7 اور ایف 8 میں 25 لاکھ، ایف 10 اور 11 میں 22 لاکھ، جبکہ جی 5، 6، 7، 8 اور 9 میں 18 لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اسلام آباد کی جائیداد کی ظاہر شدہ مالیت کو حقیقی مارکیٹ قیمت کے قریب لایا جائے گا اور وفاقی دارالحکومت کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں شفافیت اور ٹیکس کمپلائنس کو بہتر بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:صدی کا طویل ترین سورج گرہن کب ہوگا


