کراچی (اوصاف نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ 21 دسمبر کو پاکستان بھر تمام ہیڈ کوارٹرز میں دھرنے دیں گے، دھرنوں کا مقصد بلدیاتی حکومتوں تک اختیارات منتقل کروانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پاس ہونے والا بلدیاتی ایکٹ جمہوریت پر دھبہ ہے، حکومتوں کو خوف ہے کہ نچلی سطح سے کوئی شخص با اختیار نہ ہو۔یہ جمہوریت کا تماشا بنانے اور قبضہ کرنے کے مترادف ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ سیاسی مالی اور انتظامی اختیارات منتقل کیے جائیں، تمام محکموں کو گورننس کے نام پر اپنے پاس رکھ لیا گیا ہے، پنجاب میں 2015 میں آخری بلدیاتی انتخاب ہوا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور جیسے شہر کا حال ہے کہ میٹرو پولیٹن کا نام دینے سے ڈر رہے ہیں، مئیر کو وزیر اعلی کو چیلنج دینے والے شخصیت سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں کے بعد بلدیات کو بااختیار کرنا تھا لیکن نہیں کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ گندم کو بحرانوں کا شکار کردیا گیا، آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکیس دسمبر کو تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں دھرنے میں آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جب سے جاری ہے غربت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان اڈیالہ جیل میں انجوائےکررہےہیں،سبی جیل میں پھینکیں،اٹک قلعےمیں رکھیں تو پتاچلے،عابد شیرعلی


