کویت سٹی (اوصاف نیوز) کویتی حکومت نے سال 2026 کی پہلی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، جن میں 6 دن شامل ہوں گے۔کویتی کابینہ نے نئے سال کی مناسبت سے تین روزہ تعطیلات کی منظوری دی ہے۔
یہ تعطیلات جمعرات یکم جنوری 2026 کو شروع ہوں گی، کیونکہ کویت میں جمعہ اور ہفتہ پہلے ہی ہفتہ وار تعطیل ہیں۔ اس طرح یہ تعطیلات مجموعی طور پر تین دن تک جاری رہیں گی۔
سرکاری دفاتر اتوار 4 جنوری 2026 سے دوبارہ کھلیں گے، تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے تعطیلات میں بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔اس کے علاوہ، شبِ معراج کی مناسبت سے بھی تعطیلات دی جائیں گی۔ 16 جنوری 2026 کو شبِ معراج کی تعطیل ہوگی، جو کہ جمعہ کا دن ہے۔
اس وجہ سے تعطیلات 16 سے 18 جنوری تک ہوں گی۔ چونکہ جمعہ پہلے ہی چھٹی کا دن ہے، حکومت نے ہفتہ 17 جنوری اور اتوار 18 جنوری کو بھی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یوں جنوری 2026 میں شہریوں کو دو طویل ویک اینڈز اور مجموعی طور پر 6 دن کی تعطیلات ملیں گی، جس سے انہیں بہتر منصوبہ بندی کا موقع ملے گا۔
مزید پڑھیں: امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ، امریکا کے شام میں داعش کے ٹھکانوں پرشدید فضائی حملے




