Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر جنگوں کو روکنے کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، جس میں سب سے زیادہ خطرناک پاک بھارت جنگ تھی اگر یہ جنگ جاری رہتی تو اس کے منفی اثرات عالمی سطح پر چھا سکتے تھے۔

فلوریڈا میں پریس کانفرنس کے دوران، ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے، انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شخصیت انتہائی قابل احترام ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی بحری طاقت کے بارے میں بھی اہم اعلان کیا، جس میں انہوں نے طاقتور “ٹرمپ کلاس” بحری جہاز بنانے کی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ آبدوز سازی میں 15 سال آگے ہے اور دنیا کے سب سے بڑے جنگی جہاز تیار کر رہا ہے۔ نئے جنگی جہاز “آئیوا کلاس” سے کہیں زیادہ طاقتور ہوں گے، اور ان جہازوں کی ساخت میں اسٹیل استعمال کیا جائے گا، جبکہ وکٹری نامی جہاز امریکی فوج کی طاقت کو مزید مستحکم کرے گا۔

ٹرمپ نے مزید بتایا کہ امریکی بحریہ 15 نئی آبدوزیں تیار کر رہی ہے اور اس کے ہیڈکوارٹرز کو بھی جدید بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ نے منشیات سے بھری کشتیوں کو سمندر میں تباہ کیا ہے، کیونکہ گزشتہ سال امریکہ میں 3 لاکھ افراد منشیات کے استعمال سے ہلاک ہوئے۔

امریکی صدر نے اپنی سرحدوں کی حفاظت اور معیشت کی مضبوطی پر بھی زور دیا، اور کہا کہ امریکہ کو قومی سلامتی کے لیے گرین لینڈ کی ضرورت ہے، جہاں روسی اور چینی جہازوں کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ گرین لینڈ کی اہمیت معدنیات کے لیے نہیں بلکہ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے ہے۔

آخر میں، ٹرمپ نے وینزویلا کے ساحل پر موجود امریکی بحری بیڑے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر صدر مادورو نے سختی دکھانے کی کوشش کی تو یہ ان کا آخری موقع ہوگا۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان

یہ بھی پڑھیں