اسلام آباد(اوصاف نیوز )یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ روکنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر( ڈی سی ) عرفان میمن کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کے احکامات پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کےخلاف کارروائیاں کی جائیں گی، ایم ٹیگ کیلئے مختلف مقامات پر 16پوائنٹس قائم ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 14نومبر سے اب تک تقریباً ایک لاکھ گاڑیوں کوایم ٹیگ جاری کیے۔
عرفان میمن نے کہا کہ بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی ٹیگ ریڈرز کی مدد سے نشاندہی کی جائے گی، ٹیگ ریڈرز کو مختلف انٹری پوائنٹس اور ناکہ جات پر انسٹال کیا گیا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے ٹیگ ریڈرز فعال کردیےجائیں گے۔
مزید پڑھیں:پیپلز لائرز فورم کے سیکرٹری جنرل اسد نواز ایڈووکیٹ نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے


