اسلام آباد (اوصاف نیوز) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کر دیئے۔
سیکرٹری انڈسٹریز ڈویژن سیف انجم کو سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔
یہ اضافی چارج 3 ماہ یا مستقل سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی تقرری تک تفویض کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن تعیناتی کے منتظر گریڈ 21 کے ظاہر شاہ کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آج ان تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:جیمز اینڈرسن نے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتا دیا


