Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

کراچی: عمارت کے فلیٹ میں زوردار دھماکہ،6 افراد زخمی

کراچی (اوصاف نیوز) گلشنِ اقبال بلاک 2 میں ہِبا ہوم نامی رہائشی عمارت کے ایک فلیٹ میں زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے فلیٹ میں شدید تباہی ہوئی، گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ دروازہ ٹوٹ کر دور جا گرا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ زلزلے کا گمان ہوا، جس کے فوراً بعد آگ پھیل گئی اور اپنی مدد آپ کے تحت ابتدائی ریسکیو کیا گیا، بعد ازاں ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ عمارت چار منزلہ ہے جس میں ہر فلور پر پانچ چھوٹے فلیٹس بنے ہوئے ہیں، متاثرہ فلیٹ ایک کمرے پر مشتمل تھا۔

کے الیکٹرک حکام کے مطابق واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش نہیں آیا بلکہ آگ گیس لیکج سے لگی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں رات کے وقت گیس بند اور صبح بحال ہوتی ہے، ممکنہ طور پر چولہا یا سگریٹ جلانے کی کوشش کے دوران دھماکہ ہوا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں شبیر، عبداللہ، شمائلہ، محسن، احمد اور حمزہ شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:کیا ٹرمپ روسی صدر کو بھی اغوا کریں گے؟ جواب سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں