(اوصاف نیوز)بلدیاتی ملازمین سال کے پہلے احتجاج کے لیے تیارہوگئے۔
میونسپل ورکرز ٹریڈ یونین الائنس کے صدر ذوالفقار شاہ نے سال 2026 کے پہلے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئےکہاہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اور پنشن میں اضافہ نہ ہونے اور حاضر سروس ملازمین کی تنخواہوں میں اعلان کردہ اضافہ نہ ہونے کے خلاف بیس جنوری کو ایم اے جناح روڈ کے ایم سی ہیڈ آفس کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔
میونسپل ورکرز ٹریڈ یونین الائنس کے صدر ذوالفقار شاہ کے مطابق احتجاج کے حوالے سے سندھ حکومت اور کے ایم سی کو آگاہی لیٹر بھجوادئیے ہیں۔
مزید پڑھیں:ابھیشیک بچن نے ریئل اسٹیٹ کے میدان میں قدم رکھ دیا




