Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

عالمی اور مقامی منڈی میں چاندی کی قیمت میں ہوشربااضافہ

اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاندی کی قیمتوں نے نئی بلند ترین سطحیں چھو لی ہیں، جس کے باعث عالمی اور مقامی مارکیٹس میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں چاندی کی قیمت میں 7.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 93 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق چاندی کی قیمتوں میں موجودہ تیزی کا آغاز 2025 کے دوران ہوا تھا اور گزشتہ صرف 13 ماہ میں اس کی قیمت میں 210 فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے فی تولہ تک جا پہنچی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4638 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح پاکستان میں چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ روز چاندی کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 9575 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
مزید پڑھیں:چارسدہ: گیس سلنڈر دھماکے میں دو بچے جاں بحق، باپ شدید زخمی

یہ بھی پڑھیں