Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

پاکستان ایران کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے:ترجمان دفتر خارجہ

اسلا م آباد (اوصاف نیوز)ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان ایران کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان ایران میں امن اور استحکام کی حمایت کرتا ہے،ایران کے مسئلے کا پر امن حل چاہتے ہیں،امید ہے ایران اپنے بحران پر جلد قابو پا لے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیراعظم شہباز رشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک پر بات ہوئی،دونوں ممالک نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ صدر مملکت بحرین کے دورے پر ہیں،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےجدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کی۔ طاہر اندرابی نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں پاکستان نے صومالی لینڈ سے متعلق اپنے موقف کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امیگریشن ویزہ کے حوالے سے امریکی حکام سے رابطے میں ہیں،امیگریشن ویزے کا جائزہ لیناامریکا کی جانب سے معمول کا عمل ہے۔ دفتر خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کی،انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں ۔
مزید پڑھیں:پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر

یہ بھی پڑھیں