شفیق آباد (اوصاف نیوز)لاہور کے شفیق آباد میں ناکے پر کار سوار شہری کو روکنے کے واقعے پر پولیس افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے چیکنگ کے دوران کار سے پسٹل برآمد ہونے پر شہری کو تھانے لے جایا گیا، جہاں پسٹل کا لائسنس منگوانے کے بعد اسے رہا کر دیا گیا۔
بعد ازاں شہری کی شکایت پر ایس ایچ او عاصم حمید، اے ایس آئی اور چار دیگر اہلکاروں کو معطل کر کے ہتھکڑیاں لگا کر پولیس لائنز پیش کیا گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:زمان خان بگ بیش لیگ کے ہیرو بن گئے




