Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایران کے خلاف امریکا کی بڑی کارروائی، اہم فیصلہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے پانچ ایرانی شخصیات پر حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا الزام لگاتے ہوئے نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ وہ دنیا بھر کے بینکوں میں منتقل ہونے والے ایرانی رہنماؤں کی رقوم کی نگرانی کر رہی ہے۔

پابندیوں سے متاثر ہونے والوں میں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کے ساتھ ساتھ اسلامی انقلابی گارڈ کور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کمانڈر بھی شامل ہیں۔

ایک ویڈیو پیغام میں وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ ایران کے رہنماؤں کے لیے واشنگٹن کا پیغام بالکل واضح ہے، امریکی محکمہ خزانہ جانتا ہے کہ آپ عوام سے چوری کی گئی رقم دنیا بھر کے بینکوں اور مالیاتی اداروں میں کیسے منتقل کر رہے ہیں۔ ہم ان فنڈز کا سراغ لگائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ ہمارے ساتھ شامل ہونے کا انتخاب کرتے ہیں تو اب بھی وقت ہے۔ جیسا کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ تشدد بند کرو اور ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔
مزید پڑھیں‌:یوٹیوب کے صارفین کے لیے قوانین اور پابندیاں سخت

یہ بھی پڑھیں