کوئٹہ (اوصاف نیوز)کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی کے لیے پروازوں کی آمد و رفت کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی کے لیے ہفتہ وار تین دن پروازیں چلائی جائیں گی۔ پی اے اے کا کہنا ہے کہ یہ پروازیں ہر پیر، بدھ اور جمعہ کے روز آپریٹ کی جائیں گی۔
پی اے اے کے مطابق آج شام کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایئر سیال کی پرواز پی ایف 162، 199 مسافروں کو لے کر شام 4 بج کر 32 منٹ پر کراچی کے لیے روانہ ہوئی۔
دوسری جانب کراچی سے ایئر سیال کی پرواز آج سہ پہر 3 بج کر 15 منٹ پر 180 مسافروں کو لے کر کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔
مزید پڑھیں:ٹیکس کارکردگی پر بحث، وفاق بمقابلہ صوبے مشیر وزیر خزانہ نے حقائق سامنے رکھ دیے




