Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

سولر صارفین کے خلاف پالیسی پر قومی اسمبلی میں آواز بلند

اسلام آباد (اوصاف نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور نے سولر صارفین کے مسائل پر قومی اسمبلی میں آواز اٹھا دی۔ وقفۂ سوالات کے دوران انہوں نے سولر بجلی کے ریٹس میں کمی کے فیصلے کے خلاف معاملہ ایوان میں پیش کیا۔

نعیمہ کشور کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے سولر توانائی کے استعمال کو فروغ دیا، مگر اب سولر صارفین کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو صارفین بجلی پیدا کر کے بجلی کمپنیوں کو فراہم کر رہے تھے، ان کے ریٹس پہلے زیادہ تھے جو اب کم کیے جا رہے ہیں، جو ناانصافی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک اور نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔ مقامی مارکیٹوں میں درآمد شدہ چینی سولر پینلز، جن میں 585، 645 اور 720 واٹ کے پینلز شامل ہیں، کی قیمتوں میں اوسطاً پانچ ہزار روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد 585 واٹ کا سولر پینل 16 سے 17 ہزار روپے سے بڑھ کر 20 سے 21 ہزار روپے، 645 واٹ کا پینل 20 ہزار سے بڑھ کر 24 سے 25 ہزار روپے جبکہ 720 واٹ کے سولر پینل کی قیمت 30 سے 35 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر چاندی اور تانبے کی قیمتوں میں اضافہ سولر کمپنیوں کی پیداواری لاگت بڑھنے کی بڑی وجہ ہے۔ اسی باعث گزشتہ پانچ ماہ کے دوران فی واٹ سولر پینل کی قیمت 22 روپے سے بڑھ کر 33 روپے کی سطح تک جا پہنچی ہے، جس سے صارفین مزید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھٰیں‌:پاکستانی معروف اداکار جاں بحق

یہ بھی پڑھیں