اسلام آباد (اوصاف نیوز) برطانیہ نے جیولوجیکل سروے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے 400 ملین ڈالر کی امداد کی پیشکش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تیل، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
برطانیہ نے جیولوجیکل سروے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے 400 ملین ڈالر کی امداد کی پیشکش کی ہے۔
وفاقی وزیر علی پرویز نے کہا کہ برطانوی اور پاکستانی جیولوجیکل سروے کے درمیان تعاون معدنیات کے شعبے میں ترقی کا باعث بنے گا جب کہ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقع موجود ہیں۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں ادارہ جاتی استعداد بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان اور برطانیہ نے اوگرا کی تنظیم نو کے جائزے پر مشترکہ غور شروع کر دیا ہے اور برطانوی کمپنیوں کو پاکستان میں آف شور تیل اور گیس کی تلاش میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے۔
علی پرویز ملک کے مطابق برطانوی کمپنیاں پاکستانی سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت داری کر سکتی ہیں۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد 8 سے 9 اپریل کو ہوگا۔
مزید پڑھیں:لانگ مارچ میں سہیل آفریدی کے پاس کوئی دوسرا چانس نہیں ہوگا،فواد چودھری


