Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

نشے میں ڈرائیونگ کرنے والوں کے لیے بڑا حکومتی فیصلہ

اسلام آباد (اوصاف نیوز) شراب، نشہ یا نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے پر ڈرائیور قتل کا مرتکب ہو گا، بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ 10 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔

ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی خواجہ اظہار، ارشد وہرہ اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے مرزا اختیار بیگ نے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا۔

بل میں پاکستان پینل کوڈ اور ضابطہ فوجداری میں ترامیم کی تجویز دی گئی ہے، ڈپٹی سپیکر نے تینوں ارکان کا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔

بل کے متن کے مطابق، اگر کوئی ڈرائیور شراب، نشہ یا نشہ کی حالت میں گاڑی چلاتا ہے تو وہ قتل کا مجرم ہوگا۔

بل کے متن کے مطابق شراب یا منشیات کے استعمال کا پتہ لگانے کے لیے ڈرائیور کا ٹیسٹ کرایا جائے گا، ایسا ٹیسٹ حادثے یا گرفتاری کے 2 گھنٹے کے اندر کیا جائے گا۔

بل کے متن کے مطابق کیمیکل ٹیسٹ سے ثابت ہونے پر دفعہ 320 اے یا قتل عام کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:فون ریپئر کرانے سے پہلے یہ کام ضرور کریں، ڈیٹا محفوظ رہے گا

یہ بھی پڑھیں