Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

دالبندین (اوصاف نیوز) بلوچستان کے علاقے دالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 66 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز دالبندین سے 47 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔

زلزلے کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم مقامی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں‌:فائبر کا استعمال ہماری عقل اور یادداشت کو کیسے محفوظ رکھتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں