گوجرانوالہ، پسرور (اوصاف نیوز) آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے گوجرانوالہ اور پسرور کے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، جبکہ آٹا غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔
گوجرانوالہ کے بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1250 سے 1280 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 15 کلو آٹے کا تھیلا 1850 سے 1900 روپے میں دستیاب ہے۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ سے مکمل طور پر غائب ہو چکا ہے۔
سرکاری سطح پر 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 905 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نظر نہیں آ رہا۔
دوسری جانب پسرور سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق وہاں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ پسرور میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ کریانہ فروش فی کلو آٹا 130 روپے میں فروخت کرنے لگے ہیں۔
مزید پڑھیں:اداکارہ لائبہ خان رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئیں

