اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان میں 5 G انٹرنیٹ کی سہولت کا انتظار اب ختم ہو گیا ہے۔ حکومت نے 5 Gسپیکٹرم الاٹ کرنے کے لیے نیلامی کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ پاکستان میں 5 Gسروسز کے لیے سپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو ہو گی۔ پی ٹی اے نے5 G سپیکٹرم کی نیلامی کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹیلی کام کمپنیوں کو5 G سپیکٹرم نیلامی کی تیاری کے لیے وقت مل گیا ہے۔ پی ٹی اے نے آج کہا ہے کہ 5 Gسہولیات فراہم کرنے کے لیے لائسنسوں کی نیلامی شفاف اور منظم طریقے سے کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما کے خلاف حکومتی فیصلہ، اہم تفصیلات


