Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

قتل کے مجرم کو دل کے علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کا پشاور کارڈیالوجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد(اوصاف نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں قتل کے ایک مجرم کو میڈیکل سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا موکل دل کے عارضے میں مبتلا ہے اور جیل میں مناسب طبی سہولیات دستیاب نہیں، جہاں “ڈسپرین کے علاوہ کچھ نہیں ملتا۔”

سماعت کے دوران جسٹس عقیل احمد عباسی نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ “جیل میں تو آپ کے پاس آنکھ تک کا علاج نہیں، دل کا علاج کیا کریں گے۔”

عدالت نے مجرم کو بہتر طبی سہولت فراہم کرنے کے لیے اسے پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کرانے کی ہدایت جاری کر دی۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں: امریکا کی ریاست الاسکا کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ

یہ بھی پڑھیں