Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بچے کی گاڑی چلانے کی ویڈیووائرل ہونے پر شہریو ں کا حکام سے سخت کارروائی کا مطالبہ

ملتان(اوصاف نیوز) کم عمر بچے کی جانب سے سڑک پر گاڑی چلانے کا ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریباً 10 سالہ بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ گاڑی چلا رہا ہے جبکہ اردگرد موجود افراد اس منظر کو ریکارڈ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ملتان کے علاقے واپڈا ٹاؤن فیز 2 کے قریب پیش آیا جہاں کم عمر بچہ نہایت اعتماد کے ساتھ گاڑی ڈرائیو کرتا نظر آیا۔ ویڈیو بنانے والے شہری نے بچے کو روکنے اور سمجھانے کی کوشش کی، تاہم بچہ گھبرانے کے بجائے الٹا شہری کو اپنے گھر آنے کا مشورہ دیتا رہا۔

واقعے کے دوران گاڑی میں بچے کے دیگر دوست بھی موجود تھے، جس سے صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی۔ حیران کن طور پر ٹریفک پولیس اس تمام صورتحال سے لاعلم دکھائی دی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت دینا نہ صرف ان کی اپنی جان بلکہ دوسروں کی زندگیوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔

شہریوں نے والدین کی ذمہ داری پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بچوں کو اس طرح غیر قانونی اور خطرناک سرگرمیوں سے روکنا ضروری ہے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں