Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

نادرا کے نئے اوقات کار،سہولت اور خدمات کے حوالے سےمکمل تفصیلات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عید کی تعطیلات کے بعد نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنے دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے نادرا رجسٹریشن سینٹر (سنگل شفٹ) کے دفتری اوقات صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔

دوسری جانب ہفتے میں چھ دن (سنگل شفٹ) کام کرنے والے دفاتر کے لیے پیر سے جمعرات اور ہفتہ کو دفتری اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعہ کو یہ صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔

اسی طرح ڈبل شفٹ میں کام کرنے والے نادرا دفاتر میں پیر سے جمعہ اور ہفتہ کو پہلی شفٹ کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہوں گے (اگر سینٹر ہفتہ کو کھلا ہے) جبکہ شام کی شفٹ کے اوقات کار سہ پہر 3 بجے سے رات 10 بجے تک ہوں گے۔

مزید یہ کہ نادرا میگا سینٹرز جو کہ ہفتے میں ساتوں دن کام کرتے ہیں، میں پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک، دوسری شفٹ شام 4 بجے سے 12 بجے تک اور تیسری شفٹ رات 12 سے صبح 8 بجے تک ہوگی۔

نادرا کے میگا سینٹرز میں جمعہ کو دوپہر 1 بجے سے 2 بجے تک نماز جمعہ کے لیے وقفہ ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:پٹرول بحران کا خدشہ، پمپ مالکان نے ہڑتال کا عندیہ دے دیا

یہ بھی پڑھیں