کراچی (نیوز ڈیسک) لودھراں تیزگام حادثے کے بعد سے ٹرین آپریشن شدید متاثر ہے۔
محکمہ ریلوے کے مطابق ٹرینوں کی آمد و رفت میں 15 سے 20 گھنٹے کی تاخیر ہو رہی ہے جب کہ کراچی سے آنے والی 4 اندرون ملک ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
سکھر جانے والی سکھر ایکسپریس، ملتان جانے والی زکریا ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس اور لالہ موسیٰ جانے والی ملت ایکسپریس بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
منسوخ شدہ ٹرینوں کے مسافروں کو مختلف ٹرینوں میں رکھا جائے گا۔
لاہور کے لیے گرین لائن جمعرات کی صبح 7 بجے 9 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی، جب کہ پشاور کے لیے خیبر میل جمعرات کی صبح 5:30 بجے 7 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی۔
تیزگام 3.5 گھنٹے تاخیر سے رات 9:30 بجے اور فرید ایکسپریس 10.5 گھنٹے تاخیر سے جمعرات کی صبح 6 بجے روانہ ہوگی۔
رحمان بابا ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس، مہران ایکسپریس، کراچی ایکسپریس مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔
محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ منسوخ اور تاخیر سے چلنے والی ٹرینوں کے مسافروں کو مکمل رقم واپس کر دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:موٹر سائیکل اور رکشہ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری،سستا پیٹرول ملے گا
