Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

گاڑی مالکان کے لیے بڑی خبر، نمبر پلیٹس کے حوالے سے نئے اقدامات

کراچی (نیوز ڈیسک) شہر میں 30 مارچ سے فینسی، نجی یا سرکاری غیر منظور شدہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق صرف سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نمبر پلیٹس خاص طور پر نئی اجرک قانونی طور پر قابل قبول ہیں اور ایسی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ ای ٹکٹنگ سسٹم کے تحت تقریباً 70 فیصد گاڑیوں کا چالان نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ یہ ہے کہ ان پر نمبر پلیٹس نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب اس کے خلاف سخت کارروائی کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 30 مارچ سے کریک ڈاؤن کے دوران نہ صرف ٹریفک پولیس بلکہ ضلعی پولیس، محکمہ ایکسائز اور دیگر ادارے بھی مشترکہ کارروائی کریں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے جبکہ گاڑیاں ضبط کر کے مقدمات بھی درج کیے جا سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی گاڑیوں پر حکومت سے منظور شدہ نمبر پلیٹس لگائیں۔

اگر کسی کے پاس اصل نمبر پلیٹ نہیں ہے تو وہ عارضی طور پر اسی ڈیزائن، رنگ اور سائز کی پلیٹ استعمال کر سکتا ہے، بشرطیکہ اس نے ایکسائز کو درخواست جمع کرائی ہو۔

ایکسائز حکام نے پلیٹس کے اجراء کی سہولت کے لیے شہر میں مختلف مقامات پر خصوصی بوتھ بھی قائم کیے ہیں۔

واضح رہے کہ مہم کے دوران غیر قانونی طور پر فینسی پلیٹس استعمال کرنے والے گاڑیوں کے مالکان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنی چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس فوری طور پر درست کرائیں اور کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے صرف سرکاری نمبر پلیٹس کا استعمال کریں۔
مزید پڑھیں‌:ایرانی فوجی ترجمان کی وائرل ویڈیو، میزائل فائر کے دوران پرسکون انداز

یہ بھی پڑھیں