Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

کراچی جانے والی بس خوفناک حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق

قلات(اوصاف نیوز)قلات کے علاقے رودینجو میں ایک مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بس کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:ایران کا زبردست وار، امریکا کو بھاری نقصان، ایک ہی دن میں 3 لڑاکا طیارے، 3 ڈرون تباہ

یہ بھی پڑھیں