Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

لاہور: سفاک ماں نے ’کالے جادو کے دوران‘ تشدد کرکے کم سن بچی کو قتل کردیا

لاہور (اوصاف نیوز)گرین ٹاؤن میں کم سن بچی کو قتل کرنے والی سوتیلی ماں نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا۔ذرائع انویسٹی گیشن پولیس نے کہا کہ ملزمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ جنات کی حاضری بچوں پر تشدد کا تقاضہ کرتی تھی۔

ملزمہ نے بیان دیا کہ فاطمہ پر تشدد کالے جادو کے عملیات کے دوران کیا، پولیس تفتیش کے مطابق مقتولہ فاطمہ کی بڑی بہن 8 سال کشف پر بھی تشدد کیا جاتا رہا، کشف کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔

پولیس نے کہا کہ ملزمہ نازیہ نے دو سال قبل سابقہ شوہر سے طلاق لیکر اشفاق سے شادی کی، ملزمہ کے سات بچے سابقہ شوہر کے پاس ہیں، ملزم اشفاق نے بیوی سے علیحدگی کے بعد دو بیٹیاں اور ایک بیٹا دوسری بیوی کے پاس رکھا، واردات کے بعد تینوں بچوں کو ایدھی سینٹر منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ ملزمہ نے چند روز قبل فاطمہ کے سر پر راڈ سے وار کیا، بچی کے دماغ میں گہری چوٹ بھی آئی، مقتولہ فاطمہ کی سگی ماں کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
مزید پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ،نئی قیمت 5لاکھ سے تجاوز کر گئی

یہ بھی پڑھیں