کراچی(اوصاف نیوز) پاکستان میں ٹویوٹا نے اپنی مقبول ترین ایس یو وی گاڑی فورچونر کی قیمتوں میں محدود مدت کے لیے نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت دونوں ویرینٹس پر لاکھوں روپے کی رعایت دی جا رہی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق فورچونر G کی نئی قیمت 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ فورچونر V اب 1 کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔
اس سے قبل فورچونر G کی قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے تھی، جس میں 25 لاکھ 4 ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔ اسی طرح فورچونر V کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے تھی، جس میں 25 لاکھ 74 ہزار روپے کی نمایاں کمی کی گئی ہے۔
ٹویوٹا انتظامیہ کے مطابق یہ خصوصی پیشکش محدود مدت کے لیے متعارف کرائی گئی ہے اور گاڑیاں محدود تعداد میں دستیاب ہوں گی۔ کمپنی نے اشتہار میں “Back by demand” کا سلوگن بھی استعمال کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صارفین کی طلب پر یہ آفر دوبارہ پیش کی گئی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ رعایتی مہم پاکستان میں اپنی موجودگی کے 35 سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری کی گئی خصوصی پروموشنل سرگرمیوں کا حصہ ہے۔
آٹو مارکیٹ ماہرین کے مطابق قیمتوں میں اس بڑی کمی سے صارفین کی دلچسپی میں اضافہ اور ایس یو وی مارکیٹ میں نئی سرگرمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا





