Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

شہریوں کو ترقیاتی سکیمیں خود تجویز کرنے کا اختیار، حکومت کی صوبوں کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری

(اوصاف نیوز)وفاقی حکومت نے پائیدار ترقیاتی اہداف اچیومنٹ پروگرام کے تحت شہریوں کو اپنے علاقوں کی ترقیاتی سکیمیں خود تجویز کرنے کا اختیار دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے صوبوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔

نئی پالیسی کے مطابق کسی بھی محلے یا علاقے کے کم از کم 10 رہائشی مل کر اپنے علاقے کی ترقیاتی ضرورت کی نشاندہی کر سکیں گے اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو باقاعدہ درخواست دے کر ترقیاتی منصوبے شامل کروا سکیں گے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد مقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا آغاز کرنا اور چھوٹے، پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کو کم کرنا ہے، اب سڑکوں، صاف پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی سکیمیں براہِ راست عوامی نشاندہی کی بنیاد پر شروع کی جا سکیں گی۔

پروگرام کے تحت 25 لاکھ روپے سے 10 کروڑ روپے تک کے ترقیاتی منصوبے شامل کیے جا سکیں گے، پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں تعلیم، صحت، سڑکوں اور نکاسی آب کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔

اس کے علاوہ گلیوں کی تعمیر و مرمت، پل، کلورٹس اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ سکیمیں بھی پروگرام کا حصہ ہوں گی،بجلی، گیس، سولر سسٹمز اور ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن کے منصوبے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

مزید یہ کہ قبرستانوں، عبادت گاہوں، پلے گراؤنڈز اور پبلک پارکس جیسے عوامی فلاحی منصوبے بھی فنڈنگ کے لیے اہل قرار دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ!عوام کیلئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل

یہ بھی پڑھیں