Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ماسکو میں بڑھتے ڈرون حملے، پیوٹن کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی

(اوصاف نیوز)ماسکو میں بڑھتے ڈراؤن حملوں کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوتن کی سیکیورٹی صورتحال کو انتہائی سخت کر دیا گیا، خطرات اور ممکنہ حملوں کے خدشات کے باعث ان کی نقل و حرکت اور سرگرمیوں پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات نافذ کر دیئے گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا میں شائع   ہو نے والی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی  گئی ، کیونکہ انہیں ممکنہ خطرات اور حملوں کے خدشات لاحق ہیں۔

برطانوی اخبار   کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین جنگ، ماسکو پر ڈرون حملوں اور بڑھتی کشیدگی کے باعث روسی صدر نے غیر معمولی حفاظتی اقدامات اختیار کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پیوٹن کی نقل و حرکت کے دوران سڑکیں پہلے سے بند کی جاتی ہیں، سیکیورٹی اہلکار ہر جگہ سخت چیکنگ کرتے ہیں، اور جدید اینٹی ڈرون نظام بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ پیوٹن اکثر محفوظ مقامات یا خفیہ بنکروں میں رہتے ہیں اور ان کی نقل و حرکت انتہائی خفیہ رکھی جاتی ہے۔

تجزیے کے مطابق یہ تمام اقدامات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ روسی قیادت موجودہ حالات میں ممکنہ خطرات کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور سیکیورٹی کو پہلی ترجیح دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:بلوچستان میں ٹریفک حادثات، فائرنگ اور دیگر واقعات میں 23 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں