Search
Close this search box.
پیر ,08 جون ,2026ء

کوہاٹ کے قریب بہادر شہری نے اپنی جان قربان کر کے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچا لیا

کوہاٹ (Kohat)کے قریب ایک بہادر شہری نے اپنی جان قربان کرکے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے جنڈ کے گاؤں منکور میں ایک مشتبہ شخص کھیتوں کے راستے آگے بڑھ رہا تھا کہ مقامی رہائشی لیاقت نے اسے روک کر شناخت پوچھنے کی کوشش کی۔

اسی دوران مبینہ خودکش حملہ آور بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں بہادر شہری لیاقت موقع پر شہید ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید لیاقت پاکستان ریلویز کے ریٹائرڈ ملازم تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گرد کا مقصد قریبی چیک پوسٹ تک پہنچنا تھا، تاہم شہری کی بروقت بہادری نے بڑے جانی نقصان کو روک دیا۔

نیتن یاہوکا افزودہ یورینیم کی موجودگی تک ایران جنگ کے خاتمے سے انکار

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید لیاقت نے سیسہ پلائی دیوار بن کر قیمتی جانوں کو بچایا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ افغان طالبان کی سرپرستی میں خوارج شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم افواج ، پولیس اور بہادر عوام ان کے ناپاک عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں ۔

علاقہ مکینوں اور حکام نے شہید لیاقت کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ان کی بہادری اور قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں