Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

انمول پنکی کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی تیز، اہم ساتھی سے تفتیش کی اجازت

کراچی (اوصاف نیوز)پولیس نے مبینہ منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا۔ سٹی کورٹ کراچی میں سماعت کے دوران پولیس نے ملزمہ کے قریبی ساتھی محمد سمیر کی گرفتاری اور تفتیش کیلئے عدالت سے رجوع کیا۔

گارڈن اور درخشاں پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم محمد سمیر انمول عرف پنکی کا قریبی ساتھی اور رائیڈر ہے، جو موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات سپلائی کرتا تھا جبکہ منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقوم بھی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرتا رہا۔

پولیس کے مطابق محمد سمیر جون 2021 میں چرس برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار ہوکر جیل میں ہے۔ دورانِ تفتیش انمول عرف پنکی نے بھی منشیات سپلائی کرنے والے متعدد رائیڈرز کے نام ظاہر کیے ہیں۔

عدالت نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ ملزم سے سینٹرل جیل جا کر تفتیش کی جائے، جبکہ بعد ازاں 2 مقدمات میں ملزم کی گرفتاری اور تفتیش کی باضابطہ اجازت دے دی گئی۔
مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

یہ بھی پڑھیں