Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

آزاد کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند

مظفرآباد(نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی 9 جون کو احتجاج کی کال پر حکومت نے آج سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی۔حکومت نے آزاد کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس آج سے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے جو 12 جون تک بند رہے گی۔

سیاحت و دیگر مقاصد کے لیے آزادکشمیرآنے والے افراد کے لیے بھی حکومت آزاد کشمیر نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس میں کہاگیاہے کہ 20 جون تک آزاد کشمیر کے سفر سے گریز کیا جائے۔

احتجاجی کال کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کے 1500 سے زائد افسران و اہلکاروں پر مشتمل فورس آزاد کشمیر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے، 38 میں سے 35 مطالبات تسلیم ہونے کے بعد بھی احتجاج پر اصرار عوامی مفاد نہیں بلکہ سیاسی ضد ہے۔

مزید پڑھیں۔ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

یہ بھی پڑھیں