Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

لبنان کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول

بیروت(نیوز ڈیسک) لبنان کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

لبنانی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک بڑے پیمانے پر مسماری کی کارروائی کے دوران جنوبی لبنان کے شہروں مرجعیون اور نبطیہ میں زوردار دھماکے سنے گئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ دھماکے نبطیہ کے قریب واقع علی الطاہر پہاڑی کے اطراف میں کئے گئے، جہاں اسرائیلی کارروائی کے دوران مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ زمین لرز اٹھی اور اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، واقعہ کے باعث مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزیدپڑھیں۔ترکیہ؛ 267 مسافروں سے بھرا طیارہ ایئرپورٹ پر ریڈار ٹاور سے ٹکرا گیا

یہ بھی پڑھیں