Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی بھی کم ہوجائے گی: وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی کی شرح بھی کم ہو جائے گی۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ سال کے دوران بھی ایران امریکا جنگ کے باوجود بھی مہنگائی کی اوسط شرح تقریباً 7 فیصد رہنے کی توقع ہےجو کہ موجودہ مالی سال کے تخمینہ 7.5 فیصد سے کم ہے۔

یہ بجٹ ریلیف، عوامی فلاح، تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنےکا بجٹ ہے، معاشی استحکام کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائیں گے: وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں افراط زر کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ کی کشمکش ہے۔

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی کی شرح بھی کم ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں۔عدالتوں میں جمعہ اور ہفتے کی تعطیل سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا

یہ بھی پڑھیں