نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست آسام میں بھارتی فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق انڈین ایئرفورس کاطیارہ AN-32آسام میں اہم ایئربیس جورہت کے قریب گرکرتباہ ہوا۔
بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی طیارے کے پائلٹ کے بارے میں بتایاگیاہے کہ وہ ہلاک ہوگیا،تاہم طیارے میں سوارکریوممبران کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔
بھارتی ایئرفورس کایہ طیارہ کارگوتھاجوسپلائی کے لئے استعمال ہوتاتھا۔ طیارے کوحادثہ اس وقت پیش آیاجب طیارہ لینڈکرنے والاتھا،حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طورپر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
مزید پڑھیں۔ایئرلائن کی مسافروں کیلیے مفت ’سروس‘

