نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے پاکستان اور پاکستانی عوام کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں انہیں ملنے والا پُرتپاک استقبال ان کی زندگی کے یادگار ترین تجربات میں سے ایک ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے اپنی فلم ’آوارہ پن‘ کی پاکستان میں ریلیز کو یاد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی تشہیر کے سلسلے میں وہ لاہور گئے تھے جہاں مداحوں نے ان کا غیرمعمولی جوش و خروش سے استقبال کیا۔
عمران ہاشمی کے مطابق ’فلم آوارہ پن کی ریلیز پر ہم لاہور گئے تھے جہاں مجھے توقع سے کہیں بڑھ کر محبت ملی۔ میں اس وقت بھٹ صاحب کے ساتھ تھا۔ وہاں جس گرمجوشی اور شاندار مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا گیا، اس نے مجھے واقعی حیران کر دیا۔
پوڈکاسٹ کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا فلم ’جنت‘ کے زمانے میں پاکستان میں ان کے مداحوں کے غیرمعمولی رش کے باعث افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی؟ اس پر اداکار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ’جی ہاں، وہاں کے لوگ ہماری فلموں سے بہت محبت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں۔عامر خان نے تیسری شادی کی تاریخ بتادی





