Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

روس اور بیلاروس کی انسانی حقوق پر اہم رپورٹ، مغرب پر دوہرے معیار اور سیاسی مداخلت کے سنگین الزامات

اسلام آباد (رضوان عباسی )روس اور بیلاروس نے انسانی حقوق کے معاملے پر مغربی ممالک کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے منتخب ممالک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اپنی تیسری مشترکہ رپورٹ جاری کر دی، جس میں مغرب پر دوہرے معیار، سیاسی دباؤ اور خودمختار ریاستوں کے داخلی معاملات میں مداخلت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

روس اور بیلاروس کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق عالمگیر ہیں اور ان کا اطلاق دنیا بھر میں بلاامتیاز ہونا چاہیے، تاہم بعض مغربی ممالک انسانی حقوق کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کے بجائے نام نہاد “رولز بیسڈ آرڈر” مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بعض یورپی ممالک میں نسل پرستی، نسلی امتیاز اور انتہا پسند نظریات ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں، جبکہ سماجی ذمہ داریوں میں کمی اور معیشت کی عسکریت پسندی تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہے۔

روس اور بیلاروس کے نائب وزرائے خارجہ، دمتری لیوبنسکی اور ایگور سیکریٹا نے مشترکہ پیغام میں کہا کہ دنیا کو انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے دوہرے معیار ترک کر کے مساوات، انصاف اور بین الاقوامی قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا، بصورت دیگر عالمی سطح پر انسانی حقوق کو درپیش خطرات مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں۔قومی یکجہتی، امن اور شہری تحفظ حکومت کی اوّلین ترجیحات ہیں، مریم نواز

یہ بھی پڑھیں