Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

مری ایکسپریس وے کو مظفرآباد تک توسیع دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مری ایکسپریس وے کو مظفرآباد تک توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے جاری منصوبے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے خصوصی اجلاس میں مری ایکسپریس وے کو مظفرآباد تک مزید 70 کلومیٹر توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وفاقی وزیرنے نئے منصوبے شروع کرنے سے پہلے تمام جاری ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ مری، مظفرآباد ایکسپریس وے کی تعمیر سے آزاد کشمیر کے عوام کو جدید، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی، اور انہیں بھی مری ایکسپریس وے کی طرز پر موٹروے کی سہولت ملے گی۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ ایم ایٹ موٹروے کی تکمیل کے لیے ہوشاب۔ آواران روڈ کو ترجیحی منصوبوں میں شامل کیا جائے۔ آواران۔ نال منصوبہ اور ہوشاب۔آواران روڈ پاک۔ایران تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہیں، اس لیے ان شاہراہوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ رواں مالی سال میں این ایچ اے کو پہلے سے جاری 25 ترجیحی منصوبوں کی تکمیل پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں این ایچ اے کو سالانہ 300 سے 400 ارب روپے آمدن حاصل کرنے والا ادارہ بنایا جائے گا تاکہ حکومت پر انحصار کم کرتے ہوئے اپنے وسائل میں اضافہ کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں۔کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف

یہ بھی پڑھیں