Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

اداکار عامر خان نے تیسری شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

ممبئی: عامر خان تیسری شادی کی خبروں نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار نے اپنی نئی زندگی کے آغاز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ 5 جولائی کو گوری اسپرٹ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب نہایت سادگی سے ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں دونوں خاندانوں کے افراد، قریبی عزیزوں اور چند خاص دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ 5 جولائی ان کی زندگی کا ایک اہم دن ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے گھر میں مختصر اور سادہ تقریب کا اہتمام کیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ مداح ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں کریں۔

عامر خان تیسری شادی کا موضوع اس وقت سے زیرِ بحث ہے جب انہوں نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی مرتبہ گوری اسپرٹ کو میڈیا اور مداحوں سے متعارف کرایا تھا۔ اسی موقع پر انہوں نے دونوں کے درمیان تعلق کی بھی تصدیق کی تھی، جس کے بعد ان کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

یاد رہے کہ عامر خان کی پہلی شادی 1986 میں رینا دتہ سے ہوئی تھی، تاہم دونوں 2002 میں علیحدہ ہوگئے تھے۔ بعد ازاں 2005 میں انہوں نے فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی، لیکن 2021 میں دونوں نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کر لیں۔

اب بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ گوری اسپرٹ کے ساتھ اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جا رہے ہیں، جس پر ان کے مداح سوشل میڈیا پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں