Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جعلی افسر گرفتار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جعلی افسر کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق گھوٹکی کا رہائشی عبدالواجد خود کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا ملازم ظاہر کرتا تھا، عبد الواجد خود کو قومی اسمبلی کا گریڈ 17 کا افسر ظاہر کرتا تھا ۔

ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے جعلی افسر عبد الواجد کو گرفتار کر لیا، عبدالواجد کے پاس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا جعلی تقرر نامہ تھا جس پر اسپیکر کے جعلی دستخط بھی تھے۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ عبدالواجد جعلساز غیر قانونی مراعات اور پروٹوکول بھی لیتا رہا، عوامی شکایات اور سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے پر اسپیکرنے فوری کارروائی کی۔

قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق عبدالواجد نامی شخص کا قومی اسمبلی سے کوئی تعلق ہے نہ ہی اس کی تقرری کا کوئی ریکارڈ ہے، اسپیکر، قومی اسمبلی یا جعلی سرکاری عہدے کے نام پر دستاویز تیار کرنا سنگین جرم ہے، عوام ایسے جعلسازوں سے ہوشیار رہیں اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حوالے سےکسی بھی دستاویز کی تصدیق لازمی کریں۔

مزید پڑھیں۔نجی سکولوں کی موجیں ختم،بڑی خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں