اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے ایک طویل انتظار کے بعد شاندار موقع آ گیا ہے، اسلام آباد پولیس نے 1,712 آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کردیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اگر آپ میں پاکستان کی خدمت کا جذبہ، ہمت اور دیانت کے ساتھ کرنے کا عزم ہے تو یہ آپ کے لیے بہترین موقع ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ملک کے کسی بھی صوبے، علاقے یا شہر سے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ ٹیسٹ آپ کے قریبی علاقوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ صرف 4 دن باقی ہیں، اس سنہری موقع کو ضائع نہ کریں۔
To the young boys and girls of Pakistan
A long awaited opportunity is here, Islamabad Police is recruiting for 1,712 vacancies.
If you have the passion to serve Pakistan with honor, courage, and integrity, this is your chance. Candidates from any province, region, and corner of… pic.twitter.com/jYCrsdSkjP
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 3, 2026
محسن نقوی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اسلام آباد پولیس میں بھرتی کا واحد معیار میرٹ ہوگا۔ کسی بھی قسم کی سفارش یا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی کوشش فوری نااہلی کا باعث بنے گی۔
مزید پڑھیں۔جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل ختم،نوٹیفیکیشن جاری
