Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

قومی اسمبلی میں سگریٹ نوشی پر اسپیکرسردار ایاز صادق برہم

اسلام آباد(ویب ڈی سک )اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ممبر کی جانب سے سگریٹ نوشی پر برہمی کا اظہار کیا ہے،اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایک ممبر نے دوران کارروائی سگریٹ نوشی کی، جس پر ایاز صادق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی تاریخ میں ایک ممبر نے فلور پہ سگرٹ پی،

یہ پارلیمانی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے،ایاز صادق نے مزید کہا کہ ایوان میں پانی بھی پینا ہو تو اس کے لیے باقاعدہ اجازت لی جاتی ہے،ایاز صادق نے ارکان اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے لوگوں پر اسمبلی کے اندر ویڈیو بنانے پر پابندی ہے، گیلریز ایوان کے ہال کا حصہ اور صرف ممبرز کے لیے ہیں، نان ممبرز گیلریز اور لابیز میں گھس نہیں سکتا، مہمانوں کی گیلیریوں میں لوگ بیٹھ کر ٹک ٹاک بناتے ہیں،

آئندہ تمام لوگ ان باتوں کا خیال رکھے، اگر آئندہ ایسا ہوا تو سخت ایکشن لیں گے،اُن کا مزید کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ آپ بھی اپنی قرار داد لے کرآتے، میری خواہش تھی کہ آپ کی قرار داد منظور کرواتا، مجھے آپ کے قرارداد پیش نہ کرنے پر افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں