اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپرجاری کردیا،وائٹ پیپر میں انتخابی دھاندلی کے ثبوت پیش کیے گئے ہیں یہ وائٹ پیپر (ڈبلیو پی) اعداد و شمار کا مجموعہ ہے جو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مسلسل بھیجا جا رہا ہےجبکہ اس میں دن بدن مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں،اس وائٹ پیپرکے مجموعے کو نہ صرف پی ٹی آئی استعمال کرتی ہے بلکہ انتخابی دھاندلی اور دھاندلی کے حوالے سے عدالتوں میں دائر کی جانے والی درخواستوں میں بھی اہم ثبوت کے طور پراستعمال ہورہاہے۔
